امتحانی سنٹر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب، اردگرد دفعہ 144 نافد

Mar 31, 2023 | 12:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن  کا کہنا ہے کہ امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی نصب ہوگئے ہیں  اور سنٹرز کے اردگرد دفعہ 144 بھی لگا دی گئی ہے،اس سال  26 لاکھ امیدوار امتحانات دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جاوید اختر محمود  نے لاہور بورڈ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل سے لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہو رہے ہیں  اور 12 مئی تک امتحانات جاری رہیں گے۔  26 لاکھ امیدوار امتحانات دے رہے ہیں جس کیلئے  4 ہزار 10 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ 

 سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ جیل میں بھی 10 سنٹرز بنے ہیں.ہائیر ایجوکیشن کے اندر  مانٹرنگ کے لیے کنٹرول بنا ہے ۔سنٹرز کے اردگرد دفعہ 144 بھی لگا دی ہے۔ پرچہ جات کے لفافے پر بار کوڈ لگا دیا گیاہے اور غلطی سے کوئی اور پیپرز کا سوالنامہ پہلے نہیں کھلے گا۔ تمام امتحانی سنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے لگے ہیں جس میں سے  50 فیصد امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی نصب ہوگئے ہیں۔ 9 دانش اسکولز  میں 12 سنٹرز ہیں اور وہاں تمام سنٹرز پر کیمرے لگ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں  پریٹیکلز کا سسٹم بھی سٹینڈائزڈ کرنے جا رہے ہیں

مزیدخبریں