ایک نیوز: پاکپتن، تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس میں دونوں موٹر سائیکل موقع پر جاں بحق ہوگئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیپالپور روڈ پر گاوں 17 ایس پی کے قریب تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس میں دونوں موٹر سائیکل سورا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار اپنی لائن میں جارہے تھے کہ تیزرفتار بس نے کچل دیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے،جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔
ڈیرہ غازی خان میر کوئٹہ روڈ سخی سرور کے نزدیک بھی خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہیں پولیس تھانہ سخی سرور پٹرولنگ پولیس ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو گاڑی کاٹ کر نکال لیا جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جاں بحق افراد کی شناخت اسامہ،محمد دین کے نام سے ہوئی ہے۔