ایک نیوز: قصور میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں انتہائی خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں انتہائی خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکو کی شناخت ناصر عرف ناصری کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی 31 سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ رشید نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 2 ڈاکو موٹرسائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے بہادر پورہ کے قریب ناکہ بندی کی ۔
ڈاکو کے ساتھی نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ ایک ڈاکو کی اپنی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو زخمی ہو گیا جس سے ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل ملزمان نے 10 روز قبل تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے شہری سے چھینی تھی۔ کالر کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو شناخت کرلیا گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔