ایک نیوز: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر سرکلر جاری کردیا۔
سرکلرکے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان کے فیصلے میں آرٹیکل 184 تین سےمتعلق ابزرویشن ازخود نوٹس کے زمرے میں نہیں آتی ہے،2 رکنی بنچ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے صحافیوں سے متعلق ازخودنوٹس کیس کے 5 رکنی بنچ کے فیصلے کے منافی ہے،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184/3 کے مقدمات پر سرکولر جاری کر دیا۔
سرکلر کے مطابق جسٹس فائز عیسی کے فیصلے میں ازخودنوٹس کا اختیار استعمال کیا گیا،اس انداز میں بنچ کا سوموٹو لینا پانچ رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،سوموٹو صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہی لے سکتے ہیں،فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کو مسترد کیا جاتا ہے۔