بیکریوں کو رات دیر تک کام کرنے کی اجازت

Mar 31, 2023 | 11:18 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے  تدارک کےلیے دائر درخواست پر سماعت  ہوئی جس میں عدالت نے عید تک   بیکریوں کو  رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی  ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی  جس میں عدالت نے عید تک   بیکریوں کو  رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی  ہے۔ عدالت نے ایمپوریم مال کے اردگرد غیر قانونی پارکنگ فوری سیل کرنے کے حکم بھی دے دیا  ہے اور  شہر میں جگہ جگہ انڈر پاسز بنانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ جسٹس شاہد کریم  کا کہنا تھا کہ جہاں دل کرتا ہے انڈر پاس بنا دیتے ہیں .انڈر پاس بنانے کی بجائے اگر سڑکوں کی ری ماڈلنگ ہوجائے تو تمام مسائل حل ہوجائیں 

جسٹس شاہد کریم  کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کو تو لوگ کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں ،ٹریفک پولیس کو مزید ایمپاور کرنے کی ضرورت ہے ۔  دبئی میں اگر کوئی ٹریفک والا کسی کو روک لے تو کسی کی جرت نہیں ہوتی کہ بات کر  جس کے بعدعدالت نے مزید کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ 

مزیدخبریں