ایک نیوز: لیہ میں میاں بیوی کا جھگڑا ہوا جس کے باعث شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق لیہ،چک نمبر 89 ٹی ڈی اے میں میاں بیوی کا جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نےدلبرداشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 38 سالہ عارف نے ہیڈ تاتار کی قریب نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہے۔ریسکیو غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والی شخص کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ سرائے عالمگیر میں 21 سالہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ کر خودکشی کرلی تھی ۔ 21 سالہ عدیل نے نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے والا نوجوان نواحی علاقے کھمبی کا رہائشی تھا۔ گھریلوں ناچاقی کی وجہ سےعدیل نے نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔