بس سٹاپ پرلڑکی کو چھیڑنے والا ملزم گرفتار

Mar 31, 2023 | 10:55 AM

ایک نیوز:بس سٹاپ پرلڑکی کو چھیڑنے والےملزم کو ویمن سیفٹی ایپ کی مدد سے گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقےگلبرگ میں لڑکابس سٹاپ پرکھڑی لڑکی کوزبردستی بائیک پربٹھانےکیلئے اسرار کرتا رہا ،لڑکی کے بارہاانکارکرنے کے باوجودلڑکابازنہ آیا۔جس پرمتاثرہ لڑکی نے ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر کے ذریعے سیف سٹیز اتھارٹی میں شکایت کی ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےٹیکنالوجی  کی مدد سےملزم کوگرفتارکرلیا۔
ایس پی سیف سٹیز کاکہناہے کہ ڈھائی لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔ خواتین اپنا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ  کوضرور انسٹال کریں۔

مزیدخبریں