ایک نیوز: چونیاں میں بارش کے باعث دیوار گر گئی جس کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹ کے مطابق چونیاں الہ آباد ٹھینگ گاوں میں بارش کے باعث خستہ حال دیوار گر گئی جس کے باعث عبدالغفار نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مرحوم عبدالغفار محنت مزدوری کے لیے گھر سے جارہا تھا کہ اچانک دیوار اوپر گئی۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عبدالغفار کو اہل محلہ نے آپنی مدد آپ کے تحت دیوار کے نیچے سے نکالا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی ۔ پولیس تھانہ آلہ آباد نے ڈیڈ باڈی کو ضروری کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو چونیاں منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ لکھودر فواد رائس مل کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گر گئی تھی جس سے 7 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کی شناخت ظفر تو رمضان کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 30 سال ہے۔ دیگر زخمیوں میں رفاقت تو شہباز عمر25 سال، اب جبار سو ممتاز عمر 35 سال،ابحمید تو حمیدعمر 38 سال، جمشید عمر 20 سال، طاہر سو جمیل عمر 23 سال، دلاور تو برکت عمر 25 سال شامل تھے۔
لاہور ڈی ایچ اے فیز 8 بی بلاک میں زیر تعمیر گھر گر گیا جس سے 1 شخص جان کی بازی ہار گیاتھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فیز 8 بی بلاک میں واقع گھر سے لاش نکال کر مردہ خانے جمع کروا دی تھی ۔