ایک نیوز: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا ہے، آئین جیتے گا نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا۔
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3رکنی بنچ ہوگا،فتح خان بندیال کا بیٹا قوم کو مایوس نہیں کریگا،سکوک بانڈ وزیر خزانہ سے نہیں بک رہے،آئین کے ساتھ قوم کھڑی ہے،جج کے اپنے مسائل ہیں،جسٹس منیر اور جسٹس کارنیلئس کو دور ہے،قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے،ملک نے آگے چلنا ہے،شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کوئی بات نہیں کی،علوی صاحب کے پاس کیس جائیگا ابھی ساٹھ دن بہت اہم ہیں،قصوری کے خلاف از خود نوٹس پر واہ واہ اور انتخابات کے نوٹس پر ہائے ہائے۔
دوسری جابنب سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ آج پھر سپریم کورٹ کا بنچ بیٹھے گا اور جو آئین کا حلف انہوں نے اٹھایا ہے اُس کے مطابق فیصلہ دے گا، جو کچھ سپریم کورٹ میں ہو رہا ہے قوم نےایسا نہیں سوچا تھا، ساری قوم چیف جسٹس کے سٹینڈ کے ساتھ کھڑی ہے۔
نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ہےآئین جیتے گانظریہ ضرورت ذلیل ورسواہوگاآج پھرسپریم کورٹ کابینچ بیٹھےگااورجو آئین کاحلف انہوں نےاٹھایا ہےاُس کے مطابق فیصلہ دےگاجو کچھ سپریم کورٹ میں ہورہاہےقوم نےایسا نہیں سوچا تھاساری قوم چیف جسٹس کےسٹینڈ کےساتھ کھڑی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 31, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت 35 ارکان اسمبلی کا پیٹریاٹ گروپ بنانے جا رہی ہے یہ سیاسی خود کشی کے بعد اب قومی اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ سیاست نہیں ریاست قربان کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروانے، ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، حکومت الیکشن سے بھی فراری ہے اور ملک چلانے کی صلاحیتوں سے بھی عاری ہے، یہ1997 نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اور الیکشن بھی کروانے ہوں گے۔
یہ1997نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اورالیکشن بھی کروانےہوں گے جسٹس منیر نہیں بلکہ جسٹس کارنلیس کی یادتازہ ہوگی اب اسحاق ڈارمان گیاہےکہIMFمیں تاخیراورسکوک بانڈز بھی روک دیےہیں رات12بجے قاسم سوری کاسوموٹو ہوتوواہ واہ کرتےہیں90دن میں الیکشن کاسوموٹوہوتوآہ آہ کرتےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 31, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس منیر نہیں بلکہ جسٹس کارنلیس کی یادتازہ ہوگی اب اسحاق ڈار مان گیا ہے کہ آئی ایم ایف میں تاخیر اور سکوک بانڈز بھی روک دیئے ہیں، رات 12 بجے قاسم سوری کا سوموٹو ہو تو واہ واہ کرتے ہیں، 90 دن میں الیکشن کا سوموٹو ہو تو آہ آہ کرتے ہیں۔