ڈیرہ غازی خان: تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

Mar 31, 2023 | 10:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میر کوئٹہ روڈ سخی سرور کے نزدیک خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہیں پولیس تھانہ سخی سرور پٹرولنگ پولیس ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کر دی۔ 

ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو گاڑی کاٹ کر نکال لیا جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جاں بحق افراد کی شناخت اسامہ،محمد دین کے نام سے ہوئی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-31/news-1680241000-3258.mp4

مزیدخبریں