شکر گڑھ  : اوباش نوجوانوں کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں اور بیٹا زخمی

Mar 31, 2023 | 10:30 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:شکر گڑھ  میں اوباش نوجوانوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے   ماں اور بیٹا زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق شکر گڑھ ، تھانہ سٹی کی حدود معصوم نگر میں اوباشوں نے  گھر میں گھس کر فائرنگ  کر دی جس سے ماں اور بیٹا زخمی  ہو گئے۔ پولیس کے مطابق  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ   ملزمان مضروب سے موبائل اور نقدی بھی لے اڑے ۔ملزمان کا ہدف موبائل فرنچائز میں ملازم مضروب کا چھوٹا بھائی تھا اور  ملزمان کو  مبینہ طور پر کسی  سم کا ڈیٹا نہ دینے کا رنج تھا۔ ملزمان کو فوٹیج میں اسلحہ لہراتے ہوئے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-31/news-1680240530-8044.mp4

مزیدخبریں