ایک نیوز :شُہداء ہمارا فخرہیں مگرہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں، اہلیہ شہید بریگیڈئیرمصطفیٰ
تفصیلات کےمطابق بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں راہِ حق میں جام شہادت نوش کیا ۔ملٹری کیریئر کے دوران بریگیڈیئر برکی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے اور دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورکس کو کامیابی سے ختم کیا۔وطن کا بہادر بیٹاوطن کی مٹی نے جب بھی پکارا پاکستان کے بیٹوں نے لبیک کہہ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہیدبریگیڈئیر مصطفیٰ کی اہلیہ کاکہناہے کہ میرے بچوں کےسرسے باپ کا سایہ تو چلا گیا مگر ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں۔ اُن کی شہادت پر اللہ نے ہمیں صبر عطاکیاہے۔ وہ بہت بہادرانسان تھے۔ ہمیشہ کہتے تھے کہ گولی سینے پر ہی کھاؤں گا۔
شہیدبریگیڈئیر مصطفیٰ کی اہلیہ کامزیدکہناہے کہ مصطفی کی اور میری کوشش تھی کہ بچوں کو اچھی تعلیم دلوائیں۔ہمارے جوان بہت قربانیاں دے رہے ہیں۔ یہ آسان نہیں ہے۔
شہیدبریگیڈئیر مصطفیٰ کے بیٹے کاکہناہے کہ باپ تو سر کا سایہ ہوتا ہے مگرمجھے اپنے باپ کی دلیرانہ شہادت پر بہت فخر ہے،میرے بابا کی بہت سی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔ بابا نے مجھے ہمیشہ نصیحت کی کہ لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔
شہیدبریگیڈئیر مصطفیٰ کے(چچا زادبھائی) کاکہناہے کہ مصطفیٰ کے جانے سے فیملی میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے مگر جس انداز سے اُس نے ملک کی خاطر جان دی ہے ہمیں اس پر بہت فخر ہے۔ہمیں اس کی شہادت کے بعداس بات کاعلم ہوا کے وہ اپنی تنخواہ کاایک خاص حصہ یتیموں اور مساکین کیلئے رکھتے تھے،پاکستانی قوم اور آرمی نے جس طرح سےمصطفیٰ کی قربانی کو قبول کیا۔ اُس سے ہمارا غم آدھا ہو گیا ہے۔
شہدا ہمارافخر، اللہ کی رضا پر راضی ہیں،اہلیہ شہید بریگیڈئیرمصطفیٰ
Mar 31, 2023 | 10:27 AM