ایک نیوز : بھارت کی ریاست تریپورہ اسمبلی اجلاس کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ مبینہ طور سے موبائل پر قابل اعتراض فلم دیکھ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی تریپورہ کے ریاستی صدر راجیو بھٹاچاریہ نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی جلد ہی انھیں نوٹس جاری کر وضاحت طلب کرے گی۔سوشل میڈیا صارفین رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مبینہ وائرل ویڈیو کے مطابق رکن اسمبلی اپنے موبائل پر پورن مواد دیکھ رہے تھے۔
واضح رہے کہ نو تشکیل تریپورہ اسمبلی کا پہلا تین روزہ اجلاس 24 مارچ اور 28-27 مارچ کو منعقد کیا گیا تھا۔ بی جے پی رکن اسمبلی دیب ناتھ سے رابطہ کیا تو انھوں نے الزام کو سرے سے مسترد کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ میں اسمبلی اسپیکر (بسوابندھو سین) اور ریاستی پارٹی صدر (راجیب بھٹاچاریہ) سے بات کروں گا اور پھر میں اگلا قدم اٹھاؤں گا۔ دیب ناتھ 16 فروری کو ہوئے اسمبلی انتخاب میں پہلی بار شمالی تریپورہ میں باگباسا سیٹ سے ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ 55 سالہ بی جے پی لیڈر دیب ناتھ تریپورہ ریاستی یونٹ کے سکریٹری بھی ہیں۔