پنجاب حکومت کا مفت آٹا سینٹر بند کرنے کا فیصلہ

Mar 31, 2023 | 09:59 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب حکومت نے جمعہ کو صوبے بھر میں مفت آٹا سکیم کے تمام ڈسٹریبیوشن سینٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ  جمعہ کے روز پنجاب بھر میں مفت آٹا سکیم کے تمام ڈسٹریبیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔حکومت کی جانب سے ڈسٹریبیوشن بند رکھنے کا فیصلہ آٹا سپلائی چین کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔رمضان مفت اسکیم کے اہل افراد ڈسٹریبویشن سینٹرز سے بروز ہفتہ حسب معمول مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لودھراں اور خانیوال میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آٹے کی فراہمی ایک دن کیلئے معطل کر دی گئی تھی۔ ترجمان حکومت پنجاب  کے مطابق شدید بارش کے باعث کچھ علاقوں میں  مفت آٹا تقسیم کا آپریشن متاثر ہوا تھا۔ضلع لودھراں اور خانیوال میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آٹے کی فراہمی ایک دن کیلئے معطل رہی تھیدیگر متاثرہ علاقوں میں راجن پور اور ملتان کے کچھ سینٹر شامل ہیں جہاں آٹا فراہم نہیں کیا گیا تھا۔ ترجمان پنجاب  حکومت  کےمطابق  شدید بارش کے نتیجے میں برقی رو میں تعطل کی وجہ سے بھی بعض مقامات پر جزوی طور پر فری آٹا فراہمی کا عمل متاثر ہوا تھا۔

مزیدخبریں