ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے رابطہ کیا اور انہیں ٹیم کا کنسلٹنٹ بننے کی آفر کی۔ جس کے بعد ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ ٹیم کے کنسلٹنٹ بننے کی آفر قبول کرلی۔ ثقلین مشتاق آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کام کریں گے۔
واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کو ستمبر 2021 میں قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقررکیا گیا تھا اور رواں سال فروری میں پی سی بی کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔ ثقلین مشتاق ماضی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپن کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلے اس لئے آپ کی خدمات چاہئے ہیں۔ آپ کی کوچنگ میں پاکستان نے اچھے رزلٹس دیے ہیں۔ پاکستان ٹیم کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا آپ کی مدد درکار ہے۔ ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بطور کنسلٹنٹ 12 اپریل کو جوائن کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے۔