اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلہ،4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک

Mar 31, 2023 | 09:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اوکاڑہ کے قصبہ پل رام پرشاد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 4ڈاکو اندھیرے کافائدہ اُٹھا کرفرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 8 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس جب موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس دوران چار ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزیدخبریں