ایک نیوز: ایشیا کپ 2023 کے لئے بھارت پاکستان نہ آنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا اور اسکے ساتھ ساتھ اپنی من مانی کروانے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے 2 ممالک میں انعقاد پرغور نہیں کرے گی کیونکہ اس سے بجٹ بڑھ جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بی سی سی آئی حکام پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہیں اس لیے ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہوگا اور پاکستان کو بھی اپنے میچز کسی ایک ملک میں ہی کھیلنا پڑیں گے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکارکردیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے میچز بنگلادیش میں کروانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔