ایک نیوز: بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کاکہناہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ شاہانہ کا مطلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اورامریتاسنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان پٹودی خاندان کے آخری نواب منصورعلی خان کی پوتی ہیں۔
اداکارہ سارہ علی خان کے پردادابرطانوی دورحکومت میں پٹودی کی شاہی ریاست کے آخری حکمران تھے۔
سارہ علی خان کاکہناہے کہ میں نے شاہی خاندان سے نہیں بلکہ ممبئی کے عام بچوں کی طرح پرورش پائی ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناہے کہ جب لوگ مجھے شاہی خاندان کی رکن کے طور پر دیکھتے ہیں تو مجھے یہ مضحکہ خیز لگتا ہے۔ میں اپنے آپ کو شاہی خاندان کے رکن کے طور پر نہیں دیکھتی۔
سارہ علی خان کاکہناہے کہ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنی والدہ کے ساتھ گزارا ہے، میں اپنے والد سیف علی خان سے ملنے باندرا جاتی ہوں۔مجھے نہیں معلوم کہ شاہانہ کا مطلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ کے والد سیف اور والدہ امریتا سنگھ کی 2004 میں طلاق ہو گئی تھی۔ جس کے بعد سارہ اور ان کے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کی پرورش امریتا نے کی۔