ایک نیوز: حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،لوگوں کا جینا محال ہوگیا،ادھر رمضان المبارک میں بھی ملک کےمختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم رمضان میں تو شیڈول کے مطابق گیس دے دیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سحری اور افطار کی تیاری بھی مشکل ہوگئی ہے اور اگر سلنڈر پر کھانا پکائیں گے تو اس مہنگائی میں کیسے گزارا کریں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم حکام پر برس پڑے اور کہا کہ رمضان میں گیس فراہمی کی جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی۔