ایک نیوز:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسجد نبویﷺ اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔حارث رؤف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر تصویر شیئر کی اور کیپشن میں الحمداللہ لکھا۔
Alhamdullilah ???? pic.twitter.com/2AqsYEg5WC
— Haris Rauf (@HarisRauf14) March 30, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی عمرہ کی ادا کرنے کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔مسجد نبوی کے احاطے میں لی گئی تصویر بابر اعظم نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں گنبد خضرا کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ”بعد از خدا بزرگ توئی، قصہ مختصرـ“
بعد از خدا بزرگ توئی
— Babar Azam (@babarazam258) March 30, 2023
قصہ مختصرـ pic.twitter.com/n1dSdLKF0I
واضح رہے کہ حارث رؤف کے ساتھ بابراعظم ، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فخر زمان کو افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آرام دیا گیا تھا۔