اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلہ، 4ڈاکو ہلاک، 3 فرار، پولیس کا سرچ آپریشن

اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلہ، 4ڈاکو ہلاک، 3 فرار، پولیس کا سرچ آپریشن
کیپشن: Okara: Alleged police encounter, 4 robbers killed, 3 escape, police search operation(file photo)

ایک نیوز: اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے پل رام پرشاد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین کراس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق 4 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سات نامعلوم ڈاکو پل رام پرشاد پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی پہنچ گئی۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس پر پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ 

بیان میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں 4نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ جائے وقوعہ سے ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی شدہ دو 125موٹر سائکلیں پولیس نے قبضہ میں لے لی ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیکر فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔