حکومت کی پی ٹی آئی کو 'مائنس عمران خان' مذاکرات کی پیشکش

حکومت کی پی ٹی آئی کو 'مائنس عمران خان' مذاکرات کی پیشکش
کیپشن: Government offers PTI 'minus Imran Khan' talks(file photo)

ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم ایک سال سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جبکہ یہ شخص اندر ہی اندر ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، عمران خان نے متعدد بار کوشش کی کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فلسفہ اور سیاست انتقام ہے، وہ ہر بار کہتے ہیں میں چھوڑوں گا نہیں اور پارلیمانی سیاست میں یہ کہے کہ میں اپنے مخالف کے ساتھ ہاتھ نہیں ملا سکتا، ایسے شخص کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت ملک کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے تو وہ عمران خان کو سائیڈ کرے اور پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کرے۔