پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کا معاملہ: جے آئی ٹی نے آج طلب کرلیا

Mar 31, 2023 | 01:38 AM

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئے۔ اہم کمیٹی کے سربراہ نے تفتیش کیلئے آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ نے کل 11 بجے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، فرخ حبیب، فواد چودھری، اعجاز چودھری، مسرت جمیشد چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو صبح 11 بجے سی سی پی او آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پی ٹی آئی رہنما کل اپنا بیان جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائیں گے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر درج 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے ریس کورس، شادمان اور سول لائن میں توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمات درج کیے تھے۔ تمام مقدمات کی تفتیش جے آئی ٹی کر رہی ہے۔

مزیدخبریں