قمبر،مسلح افراد کی فائرنگ ،میاں بیوی سمیت 3جاں بحق ،ایک بچہ زخمی

Mar 31, 2022 | 11:47 AM

admin
قمبر:سجاول جونیجو کے گائوں دین محمد جلبانی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اورایک بچہ زخمی ہو گیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مرنے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس نے نعشوں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
کٹوہڑو اورجلبانی برادری کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے تنازعہ چلا آرہا ہے اوراب تک 20افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ گزشتہ رات بھی کٹوہڑ برادری کے افراد نے ڈاہانی برادری کے افراد کے ساتھ مل کر جلبانی برادری کے افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایک ہی گھر کے میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
مزیدخبریں