میڈیارپورٹس کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی جبکہ طلب و رسد کا فرق بھی بڑھ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ گرمی کی شدت بڑھنے پر لیسکو کی بجلی کی طلب 3900 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔
این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کا شارٹ فال 1100 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔شارٹ فال بڑھتے ہی لیسکو ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد 1 گھنٹہ فورس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، دیہی اور شہر کے مضافاتی علاقوں کے لیے کوئی شیڈول ہی جاری نہیں کیا گیا، متعدد دیہی اور مضافاتی علاقوں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 19000 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی۔