پاکستان چار دہائیوں سے افغانستان کی صورتحال کے سبب متاثر رہا، شاہ محمود قریشی

Mar 31, 2022 | 11:25 AM

admin
ہوانگ شین:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں، افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، پاکستان چار دہائیوں سے افغانستان کی صورتحال کے سبب متاثر رہا ۔
چین کے شہر ہوانگ شین میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 25اگست 2021کو افغانستان میں ایک نئی حقیقت نے جنم لیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں، ہمارا نقطہ نظر تھا کہ ہمسایہ ممالک ساتھ بیٹھ کر اپنے اپنے موقف بیان کریں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی پائیدار معیشت کیلئے اقدامات کیے، 5 ارب کا امدادی پیکج دیا، ہم نے مشاہدہ کیا کہ افغانستان میں تبدیلی خاصی حد تک پرامن رہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان سے سفارتی مشنز اور غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے سہولیات دیں، مقام شکر ہے کہ بڑے پیمانے پر ہجرت کی نوبت نہیں آئی، پاکستان نے حقائق کو دیکھتے ہوئے اپنا سفارتخانہ ہمہ وقت کھولے رکھا اور افغانستان سے سفارتی مشنز، غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے سہولتیں دیں۔
اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پرچینی وزیرخارجہ کو مبارکباد دی، شاہ محمود قریشی کے خطاب کے بعد چین میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کاتیسرا اجلاس اختتام پذیر ہوا اور وزیرخارجہ پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔
مزیدخبریں