کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تشکیل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرختم

Mar 31, 2022 | 11:23 AM

admin
اسلام آباد: کورونا وبا سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا۔ ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد کردی گئیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں۔2سال میں این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔
ا نہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ایک پاکستانی کے طور پر مجھے فخر ہے کہ عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کوکووڈ پالیسی کے لئے دنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔
مزیدخبریں