ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچ 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ مشاورت کر لی، 23 مئی سے 20 جون کی ونڈو میں قرنطنیہ کی مدت بھی شامل ہوگی، جبکہ بائیو سیکور ببل کے لیے برطانوی کمپنی کے ساتھ معاہدہ آخری مرحلے میں داخل ہوگا۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے ۔ابتدائی طور پر پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہونا تھا لیکن کورونا کیسز کے بعد پی سی بی پہلے ہی بقیہ تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کر چکا ہے۔