پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں بڑی کمی  

Jul 31, 2024 | 22:56 PM

ایک نیوز:عوام کے لئے بڑا ریلیف ، حکومت  نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری   دے دی ، نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق   پٹرول کی قیمت میں 6روپے 17پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ،   ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی    ہوئی ہے۔ 

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ 

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے جبکہ  لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی  ۔  

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ  کی  جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔  

مزیدخبریں