ایک نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کے ’’ نسل کشی منصوبے ‘‘ کا حصہ ہے ، علاقائی سالمیت کیخلاف جارحانہ اقدام کا مناسب جواب دینا اپنا فطری حق سمجھتے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنانی نے کہا ہے یہ دہشت گردی کی کارروائی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے،یہ حملہ علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے، ہنیہ کے قتل میں اس حکومت کی نئی جارحانہ اور دہشت گردانہ کارروائی فلسطینی نسل کشی کے منصوبے کا حصہ ہے ۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران انتھک مجاہد شیخ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے، ایرن اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اس جارحانہ اقدام کا مناسب جواب دینا اپنا فطری حق سمجھتا ہے۔