ایک نیوز:وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،اس حوالے سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی ( نیکٹا ) کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا کی جانب سے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا گیا۔
نیکٹا کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، دونوں جماعتوں کو 2 سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے۔