جماعت اسلامی کو کہا آپکی  اور ہماری ڈیمانڈ ایک ہی ہے، امیر مقام  

Jul 31, 2024 | 19:58 PM

ایک نیوز: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن  امیر مقام کا کہنا ہے ہم نے جماعت اسلامی کو کہا کہ آپکی اور ہماری ڈیمانڈ ایک ہی ہے ،ہم بھی چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر خوشحالی ہو ۔ 

تفصیلات کے مطابق  حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن امیر مقام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا  ہم نے جماعت اسلامی کو کہا کہ آپکی اور ہماری ڈیمانڈ ایک ہی ہے ،ہم بھی چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر خوشحالی ہو،ہم نے کہا ہمارے پاس 100 روپے ہیں اسی میں رہ کر بات ہو گی ۔ 

ہم نے جماعت اسلامی کو کہا ہے ہم ٹیکنیکل لوگ سامنے لے کر آئیں گے ،ہم ایف بی آر، پاور ڈویزن اور دیگر اداروں کے لوگوں کو شامل کریں گے ،ہماری ٹیکنیکل کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان بات چیت ہوئی ہے ،ہم امید رکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے مذاکرات مثبت ہوں گے ،ہم بھی چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا دھرنا ختم ہونا چاہیے ،ہم اپنے وسائل میں رہ کر جو کر سکے تو وہ کریں گے،کمیٹی کی برکت سے ہماری جماعت اسلامی سے ملاقات ہوتی ہے ،عوام کے ریلیف کے لیے ہم پہلے بھی کام کر رہے ہیں اور یہ جاری رہے گا ،ہم چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے تحفظات کو دور کیا جائے اور دھرنا ختم ہو۔ 

اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل  چودھری   کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے ،وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں 50 ارب روپے کی سبسڈی دے رکھے ہے ، حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی کی جماعت اسلامی کے وفد سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ خدمت جاری رکھیں گے،جو فنڈ کاٹا گیا وہ حکومت کے ڈویلپمنٹ فنڈ سے پیسے لیے  گئے ،ہمارے وزراء تنخواہ نہیں لے رہے، ہمارا کوئی رکن فری بجلی استعمال نہیں کر رہا ، مری روڈ مصروف ترین شاہراہ ہے، 70 سے 80 فیصد لوگ اس شاہراہ کو استعمال کرتے ہیں  ۔  

مزیدخبریں