عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپلوڈ کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے کا دائرہ کار وسیع 

Jul 31, 2024 | 18:32 PM

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملہ    پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیٹیل کے لیے امریکی حکومت سے رابطہ کر لیا ۔ 

حکام کے مطابق   ایف آئی اے نے امریکی حکومت سے انٹرپول کی مدد سے رابطہ کیا ،تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے دیگر اکاؤنٹس کی ڈیٹیلز امریکی   حکومت سے مانگی گئیں ،ایف آئی اے نے فلک جاوید کو بھی سائبر کرائم ونگ میں طلب کر لیا ،ایف آئی اے نے فلک جاوید کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا ،فلک جاوید کے لاہور میں گھر پر تالا لگا ہونے کی وجہ سے گیٹ پر نوٹس چسپاں کیا گیا ۔ 

حکام  کا بتانا ہے ایف آئی اے نے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس جہاں جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں انکی شناخت کے لیے نادرہ کو بھی مراسلہ لکھ دیا ، نادرہ سے ان اکاؤنٹس ہولڈرز کی شناخت کے بعد ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،عظمیٰ  بخاری کی ویڈیوز اوورسیز پاکستانیوں کے اکاؤنٹس سے بھی اپ لوڈ کی گئیں ،ایسے اوورسیز پاکستانیوں کو نادرہ سے نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔  

مزیدخبریں