رواں ہفتے مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل شروع ہوگا،ترجمان پی ڈی ایم اے  

رواں ہفتے مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل شروع ہوگا،ترجمان پی ڈی ایم اے  
کیپشن: The sixth spell of monsoon rains will begin this week, PDMA spokesperson

ایک نیوز: پنجاب میں مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل 1 اگست سے شروع ہو گا ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے یکم سے 6 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، 2 سے 6 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں،راولپنڈی ،گجرانوالہ ،سرگودھا ،ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور ،لاہور ،فیصل آباد ،ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے   عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے  موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔  

پی ڈی ایم اے  نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت   کی ہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ  جاری ہے۔ 

ڈی جی عرفان  علی کاٹھیا   کا   ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا  پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے،عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ،پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں ،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔