ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا کا  نوٹیفکیشن جاری  

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا کا  نوٹیفکیشن جاری  
کیپشن: LPG price hike, Ogra notification issued

 ایک نیوز:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی   کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا  گیا ۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 27 پیسے اضافے کے  ساتھ 236 روپے 66 پیسے ہوگئی، گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں 26 روپے 90 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 796 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔