ایک نیوز: عدالت نے رؤف حسن کو 2دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
عدالت نے رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پر میڈکل چیک اپ کرانے کی ہدایت بھی جاری کی، انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آبادنے رؤف حسن کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کیا۔
تفتیش کے لیے روف حسن کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی،پراسیکیوٹر کے مطابق شریک ملزم نے نیٹ ورک کا انکشاف کیاجس پر تفتیش کرنی ہے، شریک ملزم کے بیان کی روشنی میں رؤف حسن کو مقدمہ میں نامزد کیاگیا۔
شریک ملزم نے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش میں انکشاف کیا، نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش ابھی کرنی ہے۔
عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر کے رئوف حسن کو2اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا، رؤف حسن کی طبیعت کا خاص خیال رکھاجائے، روزانہ طبی معائنہ کیاجائے۔