ملک میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن، صارفین کو شدید مشکلات

ملک میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن، صارفین کو شدید مشکلات
کیپشن: PTCL's internet system down in the country, severe problems for customers

ایک نیوز:ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی جزوی معطل ہوگئی، انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کوشش ہے کہ جلد از جلد انٹرننیٹ سروسز بحال کردی جائیں، پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث تمام سوشل میڈیا سائٹس بھی متاثرہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ 26جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہو گئی اور حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کردی تھی۔