سعودی عرب، چین، یو اے ای سےقرض رول اوور کا امکان 

Jul 31, 2024 | 15:42 PM

ایک نیوز:ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب، چین، یو اے ای سے12ارب ڈالر قرض رول اوور کی درخواست پر جلد یقین دہانی ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا ڈپازٹ موجودہ ٹرم اینڈ کنڈیشن پر رول اوور کرنے کیلئے کوشش جاری ہیں، وزیرخزانہ نے ایکسٹرنل فنانسنگ ارینجمنٹ کیلئے میٹنگ میں اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے قرض رول اوور کیلئے شرح سود میں اضافہ اور چینی آئی پی پیز ادائیگیاں کلیئر کرنے کیلئے شیڈول کا مطالبہ کیا، چین نے قرض رول اوور کرنے پر2فیصد تک مزید شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا، مشکل معاشی صورتحال کے باعث دوست ممالک سے شرح سود نہ بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔
ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ یو اے ای کیجانب سے مجموعی طور پر3ارب ڈالر ڈیپازٹ سٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں ، یو اے ای کے2ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر پر3فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد تک شرح سود عائد ہے۔
 رواں مالی سال کیلئے قرض رول اوور پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا،وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ تین سے پانچ سال کیلئے میچورٹی ٹائم بڑھانے کیلئے بات جلد فائنل کریں گے۔    

مزیدخبریں