ایک نیوز: پاکستان نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کا قتل ماورائے عدالت قتل ہے،اس سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے،خطے میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا بھی اظہار ہے، تازہ ترین کار ر و ا ئیا ں عدم استحکام کے شکار خطے میں خطرناک اضافہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان آج تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے، ہم ان کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
پاکستان کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت
Jul 31, 2024 | 15:35 PM