سونے کی قیمت میں 1200روپے کااضافہ  

Jul 31, 2024 | 14:33 PM

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی۔    

واضح رہے کہ گزشتہ روز   صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 344 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے کا ہوگیا  تھا۔

مزیدخبریں