تہران میں قابض دہشتگرداپنے بزدلانہ کارروائی پر پچھتائیں گے:ایران    

 تہران میں قابض دہشتگرداپنے بزدلانہ کارروائی پر پچھتائیں گے:ایران    
کیپشن: Occupied terrorists in Tehran will regret their cowardly action: Iran

ایک نیوز:ایرانی صدر کا اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پژشکیان کا کہنا ہے کہ تہران اپنی علاقائی سلامتی اور عظمت کی حفاظت کرے گا، آج ایران اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے غم میں مبتلا ہے، اسماعیل ہانیہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے بہادر لیڈر تھے۔
ایرانی صدر مسعود پژشکیان کا کہنا تھا کہ کل میں نے اسماعیل ہانیہ کا ہاتھ فتح کے لئے اٹھایا تھا آج ان کا جسدخاکی کندھے پر اٹھا رہا ہوں، شہادت اللہ کے بندوں کا خاصہ ہے، ایرانی اور فلسطینی اقوام کا تعلق اور رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔
ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے مزید کہا کہ تہران میں قابض دہشت گرداپنے بزدلانہ کارروائی پر پچھتائیں گے۔    

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے خوفناک اور دردناک ردعمل کے لئے تیار رہے، اسماعیل ہانیہ  کی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ صیہونی مجرموں کے گینگ،قاتلوں اور دہشت گردوں کو عالمی قوانین اور قوائد کا کوئی خیال نہیں۔

خیال رہے کہ   حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا ، اسماعیل ہانیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں تھے ، اسماعیل ہانیہ کوگولی ماری گئی،ایرانی انقلابی گارڈز اسماعیل ہانیہ کی تہران میں قیام گاہ پر حملہ کیا گیا۔

حماس نےا سماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کردی، اسماعیل ہانیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں تھے۔    
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں اسماعیل ہانیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا، قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے، غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکےہیں ،10اپریل کو اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہانیہ کے3بیٹے اور 3پوتے شہید ہوئے تھے۔