پیرس اولمپکس میں کورونا کاحملہ،متعدد کھلاڑی وائرس کا شکار

Jul 31, 2024 | 12:57 PM

 ویب ڈیسک : پیرس اولمپکس میں جہاںکھیلوں کے مقابلے جاری ہیں وہاں رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے کھلاڑیوں پر کوروناوائرس نے بھی حملہ کر دیا ہے۔
کورونا وائرس سے7کھلاڑی متاثر ہوئے ہیں جس سے عالمی ایونٹ میں سنسنی پھیل گئی ہے، منتظمین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور شائقین سے فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک استعمال کریں۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک کھلاڑی کے تمغہ جیتنے کے بعد صحت کچھ بگڑنے لگی تھی، ایڈم پیٹی کو گلے میں انفیکشن محسوس ہوا،پیٹی کی حالت دیر رات جب مزید خراب ہونے لگی تو انکا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا، ایڈم پیٹی آئندہ جمعہ تک صحت مند ہو سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ 29سالہ ایڈم پیٹی نے پیرس اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتاہے۔
دوسری جانب واٹر پولو کے5 آسٹریلوی کھلاڑیوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،موسم گرما کے دوران امریکا میں کورونا کے ہزاروں کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ یورپ میں بھی وبا کے پھیلنے کی اطلاع ہے۔

مزیدخبریں