بارشیں ، خراب موسم :ملک میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر 

بارشیں ، خراب موسم :ملک میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر 
کیپشن: Rains, bad weather: Train movement affected in the country

ایک نیوز:ملک بھر میں بارشیں اور خراب موسم کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔
کراچی میں ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ،ملک کے مختلف شہروں سے کراچی پہنچنے والی ٹرینیں 3 سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں، کراچی سے چلنے والی متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر شکار ہیں۔
ملت ایکسپریس پونے تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی ،ملت ایکسپریس 5 بجے کے بجائے 7 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی ، کراچی سے چلنے والی قراقرم ایکسپریس سوا گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔