ایک نیوز:انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے معاملہ پر بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ کے معاون عدالت پیش ہوئے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کیا شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں کون سی جیل میں ہیں۔
وکیل نے کہا کہ نہیں شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نےجیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کیں کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کارکنان کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو مقدمات درج ہیں ، عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔