فکسڈ ٹیکس کا نفاذ: لاہور سمیت پنجاب کی غلہ منڈی کے تاجروں نے ہڑتال کر دی  

 فکسڈ ٹیکس کا نفاذ: لاہور سمیت پنجاب کی غلہ منڈی کے تاجروں نے ہڑتال کر دی  
کیپشن: Implementation of fixed tax: The grain market traders of Punjab, including Lahore, went on strike

ایک نیوز: اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس کے اثرات سامنے آنے لگے، دالیں ،چاول،خشک مصالحہ جات سمیت کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

 صدر اکبری منڈی لاہور اظہر اقبال اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور کی  اکبری منڈی کے تاجروں نےآج سے 2 اگست تک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، لاہور سمیت پنجاب اور پاکستان کی تمام غلہ منڈیا ں مکمل بند رہیں گی۔

 لاہور سمیت پنجاب میں دالیں ،چاول ، مصالحہ جات کی منڈیاں بند ہونگی، ودہولڈنگ ٹیکس سے اجناس کے دام فی کلو 30 سے40 روپے تک مہنگی ہو جائیں گی، تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرے تاکہ عام آدمی کی گزربسر بآسانی ممکن ہوسکے۔

دوسری جانب  سرگودھا  میں بھی فکسڈ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف غلہ منڈی کے تاجروں نے ہڑتال کر دی ، ہڑتال تین روز تک جاری رہے گی ۔

  تاجروں نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتال بدھ جمعرات اور جمعہ تک جاری رہے گی، سرگودھا میں اجناس کی خرید و فروخت نہیں ہوگی ، غلہ منڈی کے تاجروں کی ہڑتال اور اجناس کی خرید و فروخت نہ ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ۔
دیہاڑی دار مزدوروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،حکومت کی طرف سے غیر ضروری ٹیکسوں کے نفاذ سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے ،کاروبار بند کر دینے کے علاوہ کوئی حل نہیں ۔    

فیصل آباد  کی غلہ منڈی کے تاجروں نے بھی حالیہ عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال  کر دی،  غلہ منڈی، دال فیکٹریاں اور پرچون مارکیٹ نے آج سے 3 روزہ ہڑتال کر دی ۔

غلہ منڈی بند ہونے سے پرچون کا سامان خریدنے آنے والے دوکاندار پریشان ہیں،  حکومت نے 2 اگست تک ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیا  تو 6 اگست سے نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،  ہمارا احتجاج ٹیکس کے ختم ہونے تک دن بدن بڑھتا جائے گا۔