ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے مجلس وحدت المسلمین کے ایم این اے حمید حسین کی قیادت میں کرم سے تعلق رکھنے والے وفد نےملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نےکرم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دو گروپوں کے درمیان تصادم کو غلط رنگ دیا گیا،علاقے کی سرکردہ شخصیات کو اس ایشو کے پائیدار حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے،حکومت معاملے کے حل کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی،علاقے میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے سب کومل کر کردار کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرم کے دونوں گروپوں کے سرکردہ شخصیات پر نمائندہ وفد کو بھی ملاقات کے لئے بلا لیا ،وفد میں منیر حسین،پروفیسر شبیر بنگش، محمد بشیر بنگش،رحیم گل اور حاجی نور رحمان شامل تھے، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا بھی اس موقع پر موجودتھے ۔