پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر 741پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر 741پوائنٹس کی کمی
کیپشن: Pakistan Stock Exchange down 741 points at close of business

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 741 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،118 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 254 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 38 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 56 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,151 جبکہ کم ترین سطح 77,810 پوائنٹس رہی ۔    

صبح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں78پوائنٹس کی کمی ہوئی، کمی کے بعدمارکیٹ 78 ہزار 550 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھی۔    

گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 198 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 628 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے  اختتام  پر   انٹربینک میں ڈالر  8 پیسے مہنگا ہوا،  انٹربینک میں ڈالر 278.66 روپے سے بڑھ کر 278.74 روپے پر بند ہوا۔