ایک نیوز:ترجمان حماس سمی ابو ظہری کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے تنائج تباہ کن ہونگے، اب حماس مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے کھلی جنگ کرے گی۔
ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی ناقابل تلافی قیمت ادا کرنے کے لئے تیار رہے،اسماعیل ہانیہ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں ان کی رہائش گاہ پر صہیونی حملے میں شہید کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عرب نیوز ایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا ہے، اسماعیل ہانیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں تھے ، اسماعیل ہانیہ کوگولی ماری گئی،ایرانی انقلابی گارڈز اسماعیل ہانیہ کی تہران میں قیام گاہ پر حملہ کیا گیا، حماس نےا سماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔