ایک نیوز:پاکستانی سمندری حدود میں آمد پر پاک بحریہ کے جہاز نے ترکیہ کے جہاز کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ اور ترک سفارت خانے کے افسران نے ترک جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
کراچی میں قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی دلچسپی کے پیشہ ورآنہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، ترک وفد مزار قائد پر حاضری بھی دے گا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ترک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور درینہ تعلقات کا عکاس ہے ۔