لاہور:معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے  

لاہور:معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے  
کیپشن: Lahore: Renowned comedian and famous actor Sardar Kamal passed away

ایک نیوز: اداکار سردار کمال کو دل کا دورہ  پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

سردار کمال نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ،ان  کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا،52سالہ مرحوم سردارکمال نے سوگواران میں دو بیٹے ایک بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔  

خاندانی ذرائع کے مطابق  سردار کمال کا ایک بیٹا انگلینڈ میں ہے اس کے آنے پر تدفین ہوگی، میت سرد خانے میں رکھوائی جائے گی ، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

 سردار کمال کی میت کو انکے آبائی شہر فیصل آباد روانہ کردیا گیا ،   معروف اداکار کی وفات کا سن کر رشتہ دار اور اہل علاقہ ان کے گھر پہنچ گئے۔